لاہور میں ہونیوالےچوتھے سالانہ مشاعرے میں کیا ہوا؟ جانیے

Poetry festival in Johar Town Lahore
کیپشن: Poetry festival
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نجم فیلوز (دی ہاؤس آف آرٹ اینڈ لٹریچر) کے زیراہتمام چوتھا سالانہ مشاعرہ 12 جنوری بروز جمعرات شام چار بجے کپلز مارکی جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس عظیم الشان مشاعرے کی صدارت ملک کے نامور شاعر انجم سلیمی نے کی، جبکہ حمیدہ شاہین، اظہر فراغ، عمران عامی، عمار اقبال، عمیر نجمی، شعیب کیانی، سعید راجا، فقہیہ حیدر،  نادر عریض، مقداد احسن، نیلوفر افضل، شاکر خان بلوچ، احمد عبداللہ اور انفال رفیق ملہی سمیت نجم فیلوز کے میزبان شعرا نے اپنا خوبصورت کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

مشاعرے کی نظامت مشہور و معروف صداکار سعید اسلم اور پی ٹی وی کے اینکر پرسن صفدر علی کو سونپی گئی تھی جنھوں نے محفل کی رونق  دوبالا کیے رکھی۔
مشاعرے میں شریک شعرا اور شائقین شاعری کا کہنا تھا کہ ایسی ادبی تقریبات معاشرے میں بہتری کا باعث بنتی ہیں۔ ادبی و شعری ذوق رکھنے والوں کے لیے اس قدر بے مثال اور خوبصورت محفل سجانے پر نجم فیلوز انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔

مشاعرہ کے تمام تر انتظامات نصیر احمد نصیر، مرلی چوہان اور جی اے نجم پر مشتمل نجم فیلوز کور کمیٹی کی زیر نگرانی طے پائے۔

قبل ازیں صدر محفل انجم سلیمی کو ہال میں آمد پر  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اختتام پر محفل مشاعرہ کے مہمان شعرا کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر