ویب ڈیسک : عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1900 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 5000 روپے اور 4287 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 59 ہزار 551 روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 30 روپے کے اضافے کے بعد 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 72 پیسے بڑھنے کے بعد 1800 روپے 41 پیسے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کے گذشتہ روز سونے کی قیمت میں 1100 کا اضافہ ہوا تھا