ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کے نئے شوہر عادل خان درانی نے راکھی کے سامنے اپنا بیان بدل دیا۔
عادل خان درانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے درمیان راکھی سے شادی کی خبروں کو فیک قرار دیا تھا جس کے بعد راکھی نے میڈیا پر آکر شدید ردعمل کا اظہار کیا، ساتھ ہی عادل خان درانی کے دھوکے پر زاروقطار روتے ہوئے دہائیاں بھی دیں۔
View this post on Instagram
دوران گفتگو راکھی نے بھارتی صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ عادل خان درانی سے شادی سے انکار کی وجہ پوچھیں جس کے لیے راکھی نے صحافی کو شوہر عادل خان کا نمبر دینے کی حامی بھی بھری۔ اب بھارتی میڈیا کے اکاؤنٹ پر خاتون صحافی کی عادل خان درانی اور راکھی سے کی گئی آڈیو کانفرنس کال شیئر کی گئی ہے جس دوران عادل اپنے بیان سے مکر گئے اور کہنے لگے کہ راکھی اور میں اب بھی ساتھ ہیں۔
عادل خان درانی کا کہناتھا کہ ہم دونوں اب بھی ساتھ ہیں، ایک ساتھ گھوم پھر بھی رہے ہیں اور ہمارے درمیان کچھ بھی برا نہیں ہے، سب کچھ بہت اچھا ہے دوران کال راکھی کا کہنا تھا کہ آپ کے انکار کے بعد سے میں رو رہی ہوں، میری والدہ کی طبیعت بھی اسی لیے خراب ہے، آپ مجھے مرتے دم تک نہیں چھوڑسکتے۔
کانفرنس کال کے دوران جب راکھی نے عادل سے شادی سے انکار کا سوال کیا تو وہ اپنے بیان سے مکر گئے اور راکھی سے سوال کیا کہ میں نے کس کو انکار کیا جس پر صحافی نے واضح کیا کہ آپ نے مجھے کہا تھا کہ یہ فیک ہے ۔جس پر عادل کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کہا تھا کہ میری طرف سے اس شادی کی کنفرمیشن نہیں ہے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔