ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر، عمران خان نے اہم قدم اُٹھالیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر، عمران خان نے اہم قدم اُٹھالیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے زمان پارک لاہور میں سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگران وزیرِ اعلیٰ کے ناموں کے لیے خط لکھنے کی منظوری دی جائے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-13/news-1673603443-5632.jpg

نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے اچھی شہرت کے حامل بیورو کریٹس، سابق جج صاحبان اور سماجی شخصیات کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔پارٹی چیئرمین عمران خان مسلم لیگ ق سے مشاورت کے بعد 3 ناموں کی حتمی منظوری دیں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-13/news-1673603365-7210.jpg

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے نام کے لیے حمزہ شہباز کو آج ہی خط لکھا جائے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اورحکومتی اتحاد 3 نام دیں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-13/news-1673603519-3950.jpg

ترجمان پنجاب حکومت نے یہ بھی بتایا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا۔