ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئےاچھی خبر؛ آٹے کی قیمتوں میں حیر ت انگیزکمی

عوام کیلئےاچھی خبر؛ آٹے کی قیمتوں میں حیر ت انگیزکمی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہرقائدمیں آٹے کی قیمتوں میں کمی آنےلگی۔ہول سیل میں ڈھائی نمبرآٹااورفائن آٹا20روپےسے30روپےتک سستاہوگیا ۔

آسمان سےباتیں کرتی قیمتیں آٹے کی قیمتیں زمین پرآنےلگیں۔ہول سیل میں ڈھائی نمبراورفائن آٹاسستاہوگیا۔ہول سیل میں فی کلوڈھائی نمبرآٹا30روپےکمی سے 100 روپےکلوپرآگیاجبکہ فائن آٹا20روپےکمی سے120روپےکلوپرآگیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-13/news-1673594201-8894.jpg
تاجرندیم اسلام کاکہناتھا کہ فلورملزنےآٹے کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیاہے۔اوپن مارکیٹ میں گندم 110روپےسےکم ہوکر90روپےسے95روپےکلوتک آگئی۔

گندم کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔ کیبنیٹ کمیٹی نے فلور ملز کو گندم کی قیمت بڑھانے سے انکار کر دیا۔فلور ملز کو 2300 روپے من میں گندم ملے گی۔ محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم کی قیمت 3150 روپے من کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق آٹے کی قیمت نہیں بڑھے گی۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4200 روپے من ہے۔ محکمہ خوراک نے کابینہ کو گندم کی قیمت بڑھانے کی سمری ارسال کی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کبیر والا میں آٹے کی لائن میں کھڑا شخص دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔کشمور میں بھی بچوں کی روٹی کے لیے آٹے کے طلب گاروں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔کوئٹہ، سرگودھا اور ملتان سمیت کئی شہروں میں بھی آٹا نہ ملنے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-13/news-1673594286-3526.jpg

اس کے علاوہ متعدد شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ اسلام آباد کی اوپن مارکیٹ میں آٹا 15 روپے کلو تک سستا کردیا گیا ہے۔لاہور میں 15 کلو کمرشل آٹے کی قیمت 2100 روپے سے کم ہوکر 1750 روپے ہوگئی۔