ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Punjab Assembly, LHC
کیپشن: Punjab Assembly, LHC
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب اسمبلی کی مجوزہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کردیا.

لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل سلمان خالد چیمہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری،چوہدری پرویزالٰہی اور عمران خان کو فریق بناتےہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسمبلی تحلیل کی مخالف ہے،جب اکثریت اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتی  تو وزیر اعلیٰ اسمبلی نہیں توڑ سکتے،  عمران خان نے کسی آئینی اختیارکے بغیر اسمبلی توڑنے کی ہدایت دی۔

درخواست  میں عدالت سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دینے،کیس کے حتمی فیصلے تک تحلیل روکنے کا حکم دینےکی استدعا کی گئی ہےجبکہ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔