ویب ڈیسک: مشہور امریکی گلوکار اور روک اینڈ رول میوزک کے بانی ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے 54 سال کی عمر میں چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لیزا میری پریسلے امریکی گلوکار کی اکلوتی بیٹی تھیں جن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے گھر میں انہیں بیہوشی کی حالت میں ملنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ نے بدھ کو گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی جبکہ اتوار کو انہوں نے اپنے آنجہانی والد کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔