(سعدیہ خان)لاہورکا مطلع خشک اور موسم سرد رہا فضا پر گرد کے بادل بھی چھائے رہے۔صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈکس 250 ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں بارشیں کب ہونے کا امکان ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔
دن بھر لاہور کا مطلع خشک رہا پارہ 18 ریکارڈ کیا گیا۔ شام اور رات کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پارہ 8 ڈگری تک پہنچ گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن بھر لاہور کی فضا گرد آلودہ بھی رہی۔ ائیر کوالٹی انڈکس 250 ریکارڈ کیا گیا جو بڑھ کر 350پر پہنچ گیا۔
مال روڈ295،جیل روڈ 300،شادمان 300،رائے ونڈ 350،ڈیفنس 302 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔سردی اور دھند کا سلسلہ جنوری کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا جبکہ بارشیں بھی متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان،کشمیر ا ورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے,پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلودرہے گا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا,پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلودرہے گا۔
پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور چارسدہ میں صبح اوررات کےاوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد اور سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،شہید بینظیر آباد ، موہنجو داڑو اورگردونواح میں صبح اوررات کےاوقات میں شدیددھندپڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔