(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی اداکارہ منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منیٰ طارق خود بھی اداکارہ ہیں اور وہ مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔گزشتہ رات منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور مایوں کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شریک ہوئے۔ تقریب میں صبا حمید، وسیم عباس، بہروز سبزواری ، سفینہ بہروز و دیگر معروف شوبز ستارے شریک ہوئے۔
View this post on Instagram