ویب ڈیسک: ڈاکٹر مراد راس نے سکولوں کے بند ہونے کے تمام امکانات کو رد کردیا۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ چھٹیوں کو بھول جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ پوچھ رہے ہیں کہ سکول بند ہوں گے یا نہیں؟ انہیں واضح طور پر بتادینا چاہتا ہوں کہ سب سے پہلے دیگر سماجی سرگرمیاں منسوخ ہوں گی تو ہی سکول بند کرنے کا سوچیں گے۔اب سکولوں کے بند ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔پہلے ہی گزشتہ دو برس کے دوران بچوں کی تعلیم کا کافی ضیاع ہوچکا ہے۔
For all the inquirers whether Schools are closing or NOT? In my opinion, every other activity specially Social activity has to be stopped before schools. Schools should be the absolute last in line to close. The learning losses of our children in the past 2 years - Unimaginable.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 13, 2022