7 ماہ بعد نائیجریا میں ٹوئٹر پر سے پابندی اٹھالی گئی

Nigeria lifts Twitter ban after 7 months
کیپشن: twitter logo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: نائیجریا کی  حکومت نے سات ماہ کی پابندی کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ''ٹوئیٹر'' کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ 

 نائیجرین صدر محمدوبوہاری کی جانب سے ایک ٹوئٹ پرتنازع کے بعد ٹوئٹر کو جون 2021 سے پابندی کا سامنا تھا ، سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نے آزادی اظہار رائے پر صدر بوہاری کی جانب سے کیا گیا ایک کمنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔ اس کمنٹ پر عالمی احتجاج کیا گیا تھا۔

نائیجرین حکومت سےمذاکرات کے بعد ٹوئٹر نے اپنے آپریشن رجسٹرڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کے بعد ٹوئٹر پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے ۔  درخواست کے باوجود ٹوئٹر نے پابندی اٹھائے جانے کی خبر پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 امریکا، یورپی یونین کینیڈا سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنیوالے مختلف گروپوں نے نائیجریا میں ٹوئٹر پر پابندی کو آزادی اظہار کی رائے کے خلاف قرار دیا تھا