(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کا پی ایم ایس کا امتحان دینے سے قبل سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلی کو ارسال کر دی۔
پنجاب حکومت نے پی ایم ایس کا امتحان دینے سے قبل امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سمری بھی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے، سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیدوار ہی پی ایم ایس کا امتحان دے سکیں گے، یہ سکریننگ ٹیسٹ رواں سال سے ہی شروع ہوگا۔ ٹیسٹ کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے رولز میں ترمیم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریری ٹیسٹ نفسیاتی ٹیسٹ اور انٹرویو ہوتا ہے، اب رولز میں ترمیم کرکے چوتھا ٹیسٹ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان میں شامل کیا جائے گا۔