ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرنس آئل کی قیمت میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد

 فرنس آئل کی قیمت
کیپشن: فرنس آئل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئل ریفائنریوں نے فرنس آئل کی قیمت میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی ۔

ذرائع کے مطابق وزیر توانائی نے 6 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں مقامی ریفائنریوں کو فرنس آئل کی قیمت کم کرنے کا کہا تھا۔ حکومت نے پاور پلانٹس کو چلانے کیلئے مناسب قیمت پر فرنس آئل کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔ ریفائنریوں کا موقف ہےکہ فرنس کی قیمت درآمدی فرنس آئل سے کم ہے،  فرنس آئل کی قیمتوں میں مزید کمی نہیں کر سکتے ۔

درآمدی فرنس آئل کی لاگت 92 ہزار 423 روپے فی میٹرک ٹن ہے،  پارکو نے 83 ہزار روپے فی میڑک ٹن ، نیشنل ریفائنری نے 80 ہزار روپے، پاکستان ریفائنری نے 81 ہزار روپے اور سنرجیکو نے 86 ہزار روپے کا ریٹ دیا ہے۔  مہنگی ایل این جی کے باعث ملک میں بجلی کی پیداوار کیلئے حکومت فرنس آئل کا استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ ریفائنریوں کا موقف ہے کہ نیپرا کے میرٹ آڈر میں تبدیلی کی جائے تاکہ فرنس آئل والے پلانٹس چل سکیں اور  حکومت جلد از جلد نئی ریفائنرنگ پالیسی جاری کر ے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer