ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل شائقین ہوجائیں تیار، 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت

PSL 7 matches in Lahore
کیپشن: PSL 7
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: کینٹ سب کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کا پی ایس ایل سیون کا اجلاس، اجلاس کی صدرات وزیر قانون راجہ بشارت نے کی۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے پی ایس ایل سیون لاہور میں منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔ پی ایس ایل میچیز کے لیے سٹیڈیم سو فیصد شائقین کے ساتھ ہو گا، میچ کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی۔ تمام انٹرنیشنل پروٹوکول کو فالو کیا جائے گا جبکہ قذافی سٹیڈیم میں دس فروری سے 27 فروری تک میچز کھیلے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے کورونا کی مکمل ویکسین ہونا لازمی ہو گا۔