شادی سے انکار کا لرزہ خیز واقعہ

شادی سے انکار کا لرزہ خیز واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فخر امام: شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری بہن زخمی ہو گئی۔

اہل خانہ کے مطابق نوجوان نے گھر میں گھس کر اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 23 سالہ کائنات موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بہن ایمن شدید زخمی ہو گئی، زخمی لڑکی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ملزم کی مقتولہ کے ساتھ فون پر دوستی تھی، شادی سے انکار پر  نوجوان نےلڑکی پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے دوران اہلخانہ نے ملزم کو موقع پر ہی وقت دھر لیا اور ڈولفن اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس، فرانزک اور تحقیقاتی یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں گئیں ہیں مزید حقائق بعد میں سامنے آئیں گے۔ 

 دوسری جانب خواتین پر تشدد، ہراسگی، وارثتی جائیداد سمیت دیگر شکایات میں روز بہ روز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، گزشتہ ایک سال میں پنجاب ویمن ہیلپ لائن پر شکایات کا انبار لگ گئے۔ گزشتہ ایک سال میں خواتین پر تشدد، ہراسگی، جائیداد سے محرومی اور فیملی ایشوز کے حوالے سے 22 ہزار 790 شکایات موصول ہوئیں۔

خواتین پر تشدد سے متعلق دو ہزار 762 شکایات موصل ہوئیں، جن میں صرف گھریلو تشدد کی دو ہزار 269 شکایات شامل ہیں۔ خواتین کو ہراساں کرنے کی مجموعی طور پر دو ہزار 339 شکایات موصول ہوئیں جس میں ورک پلیس ہراسمنٹ کی 71 جبکہ سائبر ہراسمنٹ کی 598 شکایات موصول ہوئیں۔

 ایک سال میں خواتین پر کریمنل جرائم سے متعلق 390، قتل کی 35، زنا کی 67 اور اغوا کی 77 شکایات موصول ہوئیں۔ خواتین کے فیملی ایشوز سے متعلق 1675 شکایات موصول ہوئیں جس میں خرچہ نہ دینے کی 369، خلع کی 182، حق مہر کی 28 جبکہ جہیز کی 86 شکایات شامل ہیں۔