ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول سربراہان کیلئے نوید، ماہانہ چارج الاؤنس ملے گا

 سکول سربراہان کیلئے نوید، ماہانہ چارج الاؤنس ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکول سربراہان کو چارج الاؤنس ملے گا، پرائمری کے ہیڈز کو 5 ہزار، مڈل کو 8، ہائی کو 10 اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان کو 12 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان کی سنی گئی، پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکول سربراہان کو چارج الاؤنس ملے گا، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے چارج الاؤنس دینے کی منظوری دے رکھی ہے، چارج الاؤنس کی مد میں محکمہ خزانہ پر ماہانہ 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، پرائمری سکول سربراہان کو 5 ہزار اور مڈل کے ہیڈز کو 8 ہزار روپے دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ ہائی سکول کے سربراہان کو 10 ہزار اور ہائر سکینڈری سکولوں کے پرنسپلز کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چارج الاؤنس کی فراہمی سے سکول سربراہان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

  پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ سخت انڈیکٹریز کے باعث کوئی بھی ٹیچر ہیڈ لگنے کو تیار نہیں، چارج الاؤنس ملنے سے سکول سربراہان کام میں دلچسپی لیں گے۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے  صوبہ بھر کے سینکڑوں اساتذہ کے کوائف میں بے شمار غلطیاں ہونے کے بعد درستگی کروانے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ سکول ایجوکیشن کے مانیٹرنگ ونگ نے صوبہ بھر کی 36 اتھارٹیز کو سیس پر اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کی آپشن دے دی ہے، اساتذہ اپنے کوائف کی درستگی کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ کرسکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer