سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں غیرمعیاری اینٹ کے استعمال کا انکشاف

سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں غیرمعیاری اینٹ کے استعمال کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: سرکاری عمارتوں میں اے کی بجائے سی کیٹگری کی اینٹیں استعمال ہونے کا انکشاف، محکمہ خزانہ کے قوانین کے برعکس سی کیٹگری کی اینٹیں لگا کر قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سرکاری عمارتوں میں تھرڈ کلاس اینٹیں لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹر جنرل پنجاب نے موجودہ دور حکومت پر کیے گئے آڈٹ میں کہا ہے کہ تھرڈ کلاس اینٹیں لگا کر سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کی مختلف پبلک ڈویژنز میں بغیر ٹیسٹ کے اینٹیں لگائی گئیں، وزراء سمیت اعلیٰ افسران کے گھروں میں بھی تھرڈ کلاس اینٹیں لگائیں گئیں، ہسپتال، پولیس اسٹیشنز، سرکاری سکولوں میں سرکاری ایس و پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔

حکام کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کے سرکاری سطح پر اینٹ کے استعمال پر باقاعدہ ایس او پیز ہی، پبلک ڈویژن کے افسران نے ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرکے سی کیٹیگری کی اینٹ لگائیں۔