ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

 پنجاب یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے بی اے / بی ایس سی(کمپوزٹ) اور بی اے (سماعت سے محروم)سالانہ2020 ء کے تحریری امتحان کی ریوائزڈ ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے بی اے / بی ایس سی(کمپوزٹ) سالانہ2020ء تحریری امتحان کی ڈیٹ شیٹ اوربی اے (سماعت سے محروم)سالانہ2020 ء کے تحریری امتحان کی ریوائزڈ ڈیٹ شیٹ جاری کردیں۔جاری ہدایات کے مطابق دوران امتحان کوڈ۔19کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگاجبکہ امتحانات 4فروری2021سے شروع ہوں گے۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ   سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی ایک مشکل حل کرنےپر غور کیاجارہا ہے،تعلیمی بورڈز میں داخلے بھیجنے کی پالیسی تبدیل کی جا رہی ہے۔ کالجوں میں طلباء کے ایسسمنٹ ٹیسٹ کے بغیر ہی بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے پیش نظر دسمبر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی تجویز ہے۔

پالیسی کے تحت بورڈ میں ریگولر داخلہ بھیجنے کے لئے دسمبر ٹیسٹ پاس کرنے اور 75 فیصد حاضری کی شرط عائد ہے۔ پالیسی میں نرمی کے بعد سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم تمام طلباء کے بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے حتمی منظوری حاصل کرے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer