آٹھویں جماعت کے امتحانات، سپروائزری سٹاف کیلئے ٹریننگ کا آغاز20 جنوری سے ہوگا

آٹھویں جماعت کے امتحانات، سپروائزری سٹاف کیلئے ٹریننگ کا آغاز20 جنوری سے ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ: پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیراہتمام آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے سپروائزری سٹاف کیلئے ٹریننگ کا آغاز20 جنوری سے ہوگا۔

       ڈی ای او ایلیمنٹری، ڈپٹی ڈی ای اوز، امتحانی کلسٹرسنٹر کے سربراہان، ریذیڈنٹ انسپکٹرز اور سپرنٹنڈنٹس کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریننگ میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں۔  کلسٹرسنٹرکے سربراہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور امتحانی نگران عملے کو 27جنوری اور28 جنوری کو متعلقہ کلسٹرسنٹرمیں امتحانات کے انعقاد سے متعلق ٹریننگ دیں گے۔

 پیک کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او کومراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer