زاہد چوہدری: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے اچھی خبر، 332 ملازمین کو مستقل کرنے کا پراسس شروع کر دیا گیا۔
پنجابب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود کی جانب سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 332 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔