پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپسز غیرقانونی قرار

پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپسز غیرقانونی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پرائیویٹ یونیورسیٹیز کے سب کیمپسزپرپابندی کا معاملہ پر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایکریڈیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ساجد ظفرڈال نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپسز کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے طلباء کے مزید داخلوں پر پابندی عائد کردی ہے، ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے غیرقانونی سب کیمپسز پر پابندی سے ان میں پڑھنے والے طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.

سیکرٹری ہائرایجوکیشن کا کہنا ہے کہ محکمہ نے یہ پابندی صرف طلباء کے مزید داخلوں پر لگائی ہے, تاہم غیرقانونی سب کیمپسزمیں زیرتعلیم طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے،انکا کہنا تھا اس معاملے پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایکریڈیشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جس میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer