علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنر ہیں، پنجاب میں تعلیم، صحت اور دیگرسماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پنجاب میں 10 سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پاکستان میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کو مبارکباد جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
جبکہ برطانوی ہائی کمشنرکا شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹنکے کامیاب دورہ پاکستان خصوصاً لاہور میں شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اظہار تشکر۔ ملاقات کے دوران میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنر ہیں، پنجاب میں تعلیم، صحت اور دیگرسماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پنجاب میں 10 سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔ لاہور میں سپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
سپیشل اکنامک زونز میں برطانوی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ برطانوی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کے حوالے سے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ کام کیا گیا ہے۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں مذہبی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے بجٹ میں 35 فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں۔ان فنڈز کو کسی اور جگہ یا کسی دوسرے منصوبے میں منتقل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شرکت کی دعوت بھی دی ۔
برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لاہور کے سربراہ جنال شاہ، مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔