(سٹی 42)ریگل چوک میں انچارج اکبر نےرکشہ ڈرائیور کوروکا، معمولی تلخ کلامی پرآپے سےباہرہوگیا اوررکشہ ڈرائیورکوتھپڑ جڑ دیئے۔
وارڈن کی بد تمیزی سےتنگ نوجوان وقاص کی رکشہ کو آگ لگانے کی دھمکی دے دی۔ ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو رکشے سمیت تھانے بند کرا دیا۔سی ٹی او لاہور کا رکشہ ڈرائیور کو مبینہ تھپڑ مارنے پر سخت نوٹس لے لیا۔
سی ٹی او نے ایس پی ٹریفک سٹی حمادرضا کوفوری انکوائری کرکےرپورٹ کی ہدایت کردی۔ سی ٹی او نے واضح کیا کہ ذمہ دار کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی اور کسی ٹریفک وارڈن کو شہر ی پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں۔