سید فخرامام: تھانہ لوئر مال کی حدود میں ایک ہی وقت پر ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی واردات، ملزمان شہری کو لوٹنے کے بعد پاس کھڑی موٹرسائیکل بھی لے اڑے
تفصیلات کے مطابق تھانہ لوئر مال کی حدود میں ایک بار پھر ڈکیتی کی واردات ہوئی، تین مسلحہ ملزمان نے پہلے گلی سے گزرنے والے شہری کو روکا اور پھر اور پھر گن پوائنٹ پر نقدی چھینی، جبکہ واپس جاتے ہوئے پاس کھڑی موٹرسائیکل کا لاک توڑ کر ساتھ لے گئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ علاقے میں وارداتوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور مقامی پولیس کو سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے، کچھ روز قبل بھی تھانہ لوئرمال کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، مگر تاحال ملزمان پولیس گرفت سے دور نظر آرہے ہیں۔