ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبطین خان کو وزارت واپس دیدی گئی

 سبطین خان کو وزارت واپس دیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)تحریک انصاف کےرکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو ایک مرتبہ پھرنئی داریاں سونپ دی گئیں، نذیر چوہان بیت المال میں قسمت آزمائیں گےجبکہ سبطین خان کوبھی جنگلات کی وزارت واپس دے دی گئی۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےنذیر چوہان کو بیت المال کا پارلیمانی سیکرٹری نامزد کردیا ہے،اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نذیر چوہان کوچند ماہ قبل محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکا پارلیمانی سیکرٹری نامزد کیا گیا تھا،وزراءسے اختلافات پرنذیرچوہان سےذمہ داریاں واپس لےلی گئی تھیں،جس کےبعد انہیں سکول ایجوکیشن کا پارلیمانی سیکرٹری نامزد کیا گیا تھا۔

سکول ایجوکیشن میں بھی اندورنی اختلافات کےباعث نذیرچوہان زیادہ دیرتک نہ چل سکے،دوسری طرف صوبائی وزیرسبطین خان کوجنگلات کی وزارت دے دی گئی،وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد سبطین خان کی وزارت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سبطین خان نے گزشتہ ہفتے اپنی وزارت کا حلف اٹھایا تھا، سبطین خان نےنیب کیس کی وجہ سےجنگلات کی وزارت سے رضاکارانہ استعفی دے دیا تھا،نیب کیس کےکلیئرہونےکے بعد سبطین خان کو دوبارہ جنگلات کی وزارت واپس کردی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer