علی ساہی : لاہور کے شہری غیر محفوظ ہوگئے،شہرکی سکیورٹی کااللہ ہی حافظ، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے"اندھے" ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شہرکےحساس مقامات،اہم شاہراہوں کی سکیورٹی داؤ پرلگ گئی، لاہور شہر میں نصب 35سو سےزائدکیمروں نےکام کرناچھوڑ دیا،متعلقہ کمپنی نےبروقت فنڈزنہ ملنےپرسیف سٹی کیساتھ کام سےانکارکردیا۔
حکومت نے نومبر میں متعلقہ کمپنی کو300ملین کی رقم ادا کرناتھی، کمپنی نے موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ ریٹ کے مطابق ادائیگی کی جائے،فنڈزسیف سٹی کوجاری نہ ہونےپرمعاملات ٹھپ ہوکررہ گئے۔