(حسن علی) بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شہری بلبلا اُٹھے۔ سبزیاں تو سبزیاں مرغی کے گوشت کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ دو روز میں مرغی کا گوشت بیس روپے کلو مہنگا ہو گیا جبکہ سبزی فروشوں نے بارش کے باعث سبزیاں مزید مہنگے ہونے کی نوید سنادی۔
شہرمیں مہنگائی کے ڈیرے، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آ سکی اورنہ ہی فروخت سرکاری نرخنامے کے مطابق ممکن ہو ئی۔ادھر مرغی کا گوشت بھی مزید مہنگا ہو گیا۔ شہر میں ٹماٹر ڈیڑھ سو، پیازاسی، آلوساٹھ، لہسن تین سو، ادرک تین سو پچاس، گوبھی ساٹھ سےاسی، گاجر پچاس، مڑ دو سو بیس، کھیرا ساٹھ سے اسی، گاجر پچاس، مولی بیس روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔ مرغی کےگوشت کی قیمت میں گیارہ روپےفی کلوکااضافہ کردیاگیااوراضافےکےبعدمرغی کاگوشت دو سو تینتیس روپےفی کلوہوگیا، گزشتہ دوروزمیں مرغی کاگوشت بیس روپےمہنگاہوگیا تاہم فارمی انڈے ایک سو چھتیس روپےفی درجن پر مستحکم رہے۔
شہریوں کاکہناہےکہ حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرنےمیں ناکام ہوچکی ہےجبکہ اب عوام کیلئےدووقت کی روٹی کھانی بھی مشکل ہوگئی ہے۔ دوسری طرف سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر سرکاری نرخنامے پر عملدرآامد کروانا ہے تو سب سے پہلے سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخنامے پر عمل کروانا ہوگا۔
شہری ہوں یاسبزی فروش یہی کہتےنظرآتےہیں کہ حکومت نےسنجیدگی سےمہنگائی کوکنٹرول کرناہےتومنافع خورمافیاکیخلاف کارروائی عمل میں لانا ہوگی۔