(یاورذوالفقار) ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پرحملہ کرنیوالےملزم کا4دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری میں ملزم کانسٹیبل رفیق کوعدالت پیش کیاگیا، جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف سردار نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف سردار نے ملزم سے سوال کیا کہ تم نے شہزاد اسلم کو زخمی کیوں کیا؟ملزم رفیق نے عدالت کو بتایا کہ میں کیوں کروں گا کسی افسر کو زخمی،کسی پرحملہ نہیں کیا،ملزم رفیق واقعہ سے ہی مکر گیا۔
علاوہ ازیں تفتیشی افسر کی جانب سے دائر میڈیکل کرانے کی درخواست بھی منظور کر لی،تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزم کو کینٹ کچہری کی عدالت میں پیش کیا۔
واضح رہے گزشتہ روز کانسٹیبل رفیق نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر چاقو سے حملہ کردیا،حملے کے ذمہ دار گرفتار اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔