شالیمار ٹاؤن،مضر صحت مربہ تیار کرنیوالی فیکٹری سیل

شالیمار ٹاؤن،مضر صحت مربہ تیار کرنیوالی فیکٹری سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں صحت دشمن عناصر کےخلاف آپریشن کیا گیا،ناقص اورمضر صحت اجزاء سے مربہ تیار کرنے والی فیکٹری سیل جبکہ12 ہزار کلومال برآمد کرلیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں فوڈ ٹیموں نےشالیمار ٹاؤن میں عارف فوڈزاورشہزاد فوڈزکو مضر صحت مربہ تیار کرنے پر سیل کیا،اس دوران 5 ہزار کلو خام مال،4 ہزار کلو پیٹھا،2ہزار250کلوتیار جعلی مربہ اور1500کلومٹھاس برآمد کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کےمطابق سستےداموں گلی سڑی سبزیاں خرید کرناقص مربہ جات تیارکیےجاتےتھے،ٹوٹے گندے فرش پر بغیر ڈھانپےگلی سڑی سبزیوں سےمربہ تیار کیا جا رہا تھا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ مضرصحت تیارمربہ گندے ٹین اور ممنوعہ نیلےکیمیکل ڈرمز میں رکھا گیا، خوراک کےمعیار پر ہرگزسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer