ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی میں 8 سال تک عہدہ رکھنے والا ملازم مستعفی

پی سی بی میں 8 سال تک عہدہ رکھنے والا ملازم مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی کرکٹ بورڈ کے ایک اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا۔

8 سال پی سی بی کے سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔ بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ 

دوسری جانب بدر منظور  کے پی سی بی سے الگ ہونے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بدر منظور خان کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے، بورڈ میں ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer