ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے36 اضلاع کے مختص فنڈزکا اجرا نہ ہوسکا

پنجاب کے36 اضلاع کے مختص فنڈزکا اجرا نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) پنجاب کے36 اضلاع کےانتظامی اورسیکورٹی کی مد میں مختص فنڈزکا اجرا نہ ہوسکا،لاہورسمیت پنجاب کےدیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نےمحکمہ خزانہ سےہنگامی بنیادوں پرڈیڑھ ارب روپےکے فنڈز مانگ لیے۔

پنجاب بھرمیں انتظامی اورسیکورٹی معاملات پرضلعی حکومتوں کے پاس فنڈز کا بحران ہے،جس پرڈپٹی کمشنرزکی جانب سے ہنگامی بنیادوں پرپنجاب حکومت سےفنڈز کےاجرا کی استدعا کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی20 کروڑروپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ کردی، ڈپٹی کمشنرز نے فنڈزسول آرڈیننس 2016 کے تحت مانگےہیں۔

ڈپٹی کمشنرزنےمالی سال 2017 میں منظور کیے گئے فنڈز استعمال کرنےکی اجازت طلب کی ہے، مذکورہ فنڈز ڈپٹی کمشنرکے صوابدید پر ضلع میں انتظامی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیےاستعمال ہوتےہیں،لیکن گزشتہ مالی سال دوہزار سترہ میں ان فنڈز کا اجرا نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق ذرائع یہ معاملہ کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کیا گیا ہے،جس میں ہنگامی بنیادوں پر پچاس کروڑ روپے کے اجرا کے لیے محکمہ خزانہ نےکمیٹی کو سفارشات کی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer