سعید:ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی بارش جاری ہے،بارش کے باعث سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا۔ سیالکوٹ آنیوالی پرواز کو لاہور میں ہی اتار لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ جہاں شہریوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو بیرون ممالک سے آنیوالی پروازیؒں بھی متاثر ہو ئی ہیں۔
موسم کی خرابی سے سیالکوٹ آنے والی پرواز کو لاہور اتار لیا گیا،پرواز پی کے 240 میں 153مسافرسوار ہیں، لاہور آنے اور جانیوالی 13پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں، 5پروازیں منسوخ اور8تاخیرکاشکارہوئیں، ابوظہبی سے آنیوالی پرواز پی کے264 منسوخ کردی گئی ، جدہ، کراچی اور ریاض سے آنیوالی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔