سٹی 42:شہر میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا راج قائم۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس پولیس ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہوگئی۔
تھانہ ہیئر کی حدود میں ڈاکو 5شہریوں سے 85ہزار نقدی اور موبائل فونز لے اُڑے، فتح گڑھ میں باپ بیٹی کیساتھ چوری و ڈکیتی کی وارادت،ڈاکو دونوں کی جیبوں کا صفایا کرگئے۔ شالیمار لنک روڈ پر چور دکان سے اڑھائی لاکھ مالیت کے پرائزبانڈ اور نقدی لےگئے ۔
کاہنہ میں فرنیچر کے شو روم میں ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکو ڈیڑھ لاکھ نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔
ادھر شہر میں جیب کترا بچہ گروپ سرگرم ہوگیا۔ شاد باغ کے علاقے میں بارات کے فنکشن پر دلہا کے والد کی جیب پر ہاتھ صاف کرگئے۔ جیب کترا لاکھ روپے لے اڑا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔