ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹریٹ کرائم میں ملوث ڈاکوؤں کیخلاف گھیرا تنگ

سٹریٹ کرائم میں ملوث ڈاکوؤں کیخلاف گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تھانہ چوہنگ پولیس نے 3 رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔     

تھانہ چوہنگ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، ڈکیت گینگ کا سرغنہ امین عرف مینا ساتھیوں فیصل اور آصف مسیح کے ساتھ مل کر شہریوں کو لوٹتا تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے 3 پسٹل 30 بور، متعدد گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

ریکارڈ یافتہ ملزمان پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان کو چوکی انچارج شیر شاہ ایس آئی سرفراز، اے ایس آئی عرفان ریاض اور ان کی ٹیم نے گرفتار کیا۔

 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔