(سعود بٹ) گورنر ہاؤس میں شہریوں کی بڑی تعداد چھٹی گزارنے پہنچ گئی، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کے اقدامات کو سراہا۔
حسب معمول چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس کی سیر کو پہنچی، شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے گورنر ہاؤس کھولنے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ شہریوں نے گالف ٹورسٹ گاڑی میں گورنر ہاؤس کی سیر میں خصوصی دلچسپی لی۔
ایک معمر شخص بولے کہ 55 سال عمر ہے، ساری عمر میں پہلی بار گورنر ہاؤس کو اندر سے دیکھنے کا موقع ملا۔ سیر کو آئے ننھے بچوں نے بھی خوب موج مستی کی، کہتے ہیں کہ یہاں آکر جھولے بھی لیے جس سے چھٹی کا مزہ دوبالا ہو گیا۔
شہریوں نے موج مستی کے ساتھ سہولیات کی عدم فراہمی کا شکوہ بھی کیا، کہنا تھا کہ کھانے پینے کا مناسب انتظام ہو تو مزید بہتری آ سکتی ہے۔