(حافظ شہباز) انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ ٹاکرے کے آخری روز پنجاب سٹیڈیم میں میلہ سجا، پاکستان گرین نے بھارتی پنجاب کو 29-40 سے شکست دیدی۔
پنجاب سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا میلہ سجا، پاکستان گرین نے بھارتی پنجاب کو 29-40 سے شکست دیدی، مہمان ٹیموں کے پنجاب سٹیڈیم پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا ، ٹیموں کو روایتی بگیوں میں بٹھا کر سٹیڈیم کا چکر لگوایا گیا۔جس کے بعد پاکستان وائٹ اور ایران کی ٹیمیں میدان میں اتریں، دونوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، پاکستان وائٹ نے ایران کو شکست دے کر انٹر نیشنل کبڈی ٹاکرا میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے پاکستان کے شیرجوان بھارتی سور ماؤں کے درمیان یکطرفہ مقابلہ ہوا۔اس موقع پرشائقین کی کثیر تعداد موجود تھی جو پاکستانی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتی رہی۔
گزشتہ روز بھارتی پنجاب کی کبڈی ٹیم نے پنجاب کا دورہ کیاتھا اس موقع پر بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور انہیں یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ پاکستانیوں نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور محبت دی۔
سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ کھیلوں کے ذریعے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکیں۔