گرفتار منشیات فروش گروہ کے ہولناک انکشافات

گرفتار منشیات فروش گروہ کے ہولناک انکشافات
کیپشن: City42 - Drug Sellers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سٹی ڈویژن پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے تعلیمی اداروں اور ڈانس پارٹیوں میں منشیات فروخت کرنے والا گروہ خاتون سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 43 لاکھ مالیت کی  17کلو چرس، 2000 سے زائد پلز اور آئس برآمد کر لی۔

لوئر مال میں ایس پی سٹی معاذ ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی ڈویژن پولیس کی خصوصی ٹیم نے سوشل میڈیا کی مدد سے تعلیمی اداروں اور ڈانس پارٹیوں میں منشیات پہنچانے والے گروہ کے خاتون سمیت 7 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے17 کلو چرس، 1590 پلز کیپسول اور لاکھوں مالیت کی آئس برآمد کر لی گئی ۔ ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ایس پی سٹی کے مطابق گروہ کواسلام پورہ، مصری شاہ اور شاہدرہ پولیس نے گرفتار کیا۔

دوران تفتیش ملزمان نےانکشاف کیا ہے کہ وہ منشیات سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کرتے تھے۔ ملزمان پلز اور آئس تعلیمی اداروں کے اطراف اور حمزہ فارم، پاشا فارم، صوفیا فارم سمیت دیگر فارم ہاؤسز میں ہونے والی ڈانس پارٹیز میں پہنچاتے تھے۔

ایس پی سٹی معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ شہرمیں منشیات کی سپلائی کیلئے ملزمان اپنی ساتھی خاتون سفینہ بی بی کا استعمال کرتے تھے۔ جبکہ ملزم حیدر صرف ہاسٹل کی لڑکیوں کو نشہ آور اشیا فروخت کرتا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer