ننھے منے بچوں کیلئے خوشخبری

ننھے منے بچوں کیلئے خوشخبری
کیپشن: City42- Liver Patients
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)جگر کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے اچھی خبر، پی کے ایل آئی میں بچوں کے جگر کی پیوند کاری جون میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے رپورٹ میں بتایاکہ پی کے ایل آئی منصوبہ میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، کنسلٹنٹ اور عملے کو بھاری تنخواہیں دی گئیں، مگر کام کچھ نہیں ہوا۔ انتظامیہ نے تاخیر پر کنٹریکٹرز کو کوئی سزا نہیں دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ منصوبہ رکنے نہیں دیں گے، اینٹی کرپشن انکوائری کر کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے۔

 اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں بہت سی غلطیاں ہیں، جن پر جواب کی مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے کہا کہ اتنا بڑا منصوبہ بنایا گیا مگر بچوں کے جگر کے آپریشن کی سہولت نہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ پی کےایل آئی کیلئے بورڈ آف گورنر بنا دیا گیا ہے، جون تک بچوں کے جگر کی پیوندکاری شروع ہوجائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer