ہاکی کی مقبولیت میں گراؤنڈز کی عدم دستیابی آڑے آگئی

ہاکی کی مقبولیت میں گراؤنڈز کی عدم دستیابی آڑے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عامر رضا:نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی پچ ٹو کا کام مقررہ تاریخ تک مکمل نہیں ہوسکا۔ پنجاب سپورٹس بورڈ نے دو ماہ بعد کی نئی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل ہاکی  اسٹیڈیم   کی پچ ٹو کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا۔ گراونڈ ٹو پر اس ماہ کے آخر تک ٹرف لگانے اور لائٹس لگانے کا کام مکمل کیا جانا تھا۔

 سچل انٹر پرائزز کی جانب سے ٹرف منگوانے میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ سٹیڈیم میں بنائی جانے والی ٹر ف بیس کے کام کو بھی غیر معیاری قرار دے کر اسے دوبارہ بنوایا گیا۔ گراونڈ میں 15 ملین سے فلڈ لائٹس لگانے کا ٹھیکہ فلپس کمپنی کو دیا گیا تھا۔

جس نے لائٹس لگوانے کے لیے  گڑھے  کھودنے  کے بعد کام بند کر دیا۔ پنجاب سپورٹس بورڈ نے سپورٹس سٹیئرینگ کمیٹی کی جانب سے سفارشات کے بعد فلپس کا ٹھیکہ منسوخ کردیا ہے۔ فلڈ لائٹس کے لیے نیا ٹھیکہ رواں ماہ دیا جائے گا۔

 پنجاب سپورٹس بورڈ نے کام مکمل کرنے کے لیے 30 مارچ کی نئی ڈیڈ لائن دی ہے۔