مسلم لیگ (ق)کا 17جنوری کوعوامی تحریک کےاحتجاج میں شرکت کا فیصلہ

 مسلم لیگ (ق)کا 17جنوری کوعوامی تحریک کےاحتجاج میں شرکت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ (ق)کا 17 جنوری کو عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ، چودھری پرویز الہی کی قیادت میں ق لیگی وفد شریک ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سانحہ قصور اور ماڈل ٹاون  کے متاثرین کو انصاف دلوانے  کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کا 17 جنوری کو عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ صدرمسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں آئندہ سیاسی صورتحال اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلومین کو انصاف دلانے کیلئے ہونے والے احتجاج پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کا وفد 17 جنوری کو مال روڈ پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کرے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن ایکشن کمیٹی کے رکن سینیٹر کامل علی آغا نے رپورٹ پیش کی اور احتجاج کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سانحہ کے ذمہ داروں اور مجرموں کی واضح نشاندہی کے باوجود ملزمان  دندناتے پھر رہے ہیں۔

۔ دوسری جانب مسلم لیگ  ق کے قائدین چودھری شجاعت حسین ، چودھری پرویز اور چودھری مونس الہی نے نو منتخب وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس  کو ٹیلی فون کیا اور انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی، سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، مونس الٰہی سمیت دیگر نےشرکت کی۔