گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم کر کے انیس سکیورٹی فیچرز پر مشتمل سمارٹ کارڈ مارچ کے پہلے ہفتے متعارف کروایا جائے گا۔ خواہشمند شہری رجسٹریشن بک جمع کروا کر کارڈ حاصل کرسکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزکی جانب سے موجودہ رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ مارچ میں متعارف کروانے کافیصلہ کرلیا گیا۔ سمارٹ کارڈ پر  19سکیورٹی فیچرز نمایاں ہونگے، جبکہ 3 خفیہ فیچرز بھی ہوں گے، جنہیں سکین کرنے سے معلومات ظاہرہونگی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈی جی ایکسائزچوہدری مسعود الحق کا کہنا ہے کہ سمارٹ کارڈ کے خواہشمند شہری رجسٹریشن بک جمع کروا کر کارڈ حاصل کرسکیں گے، جبکہ سمارٹ کارڈ کی قیمت  500روپے مقرر کی گئی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گاڑی یا موٹرسائیکل رجسٹرڈ کروانے کے 48 گھنٹے بعد کارڈ جاری ہوگا۔ رجسٹریشن کے بعد ڈیمانڈ اِن باکس کمپنی کوبھجوائی جائے گی جس کے بعد ڈی جی آفس میں کارڈ تیار کر کے متعلقہ اضلاع کو ارسال کر  دیے جائیں گے۔

ایڈیشنل ڈی جی مسعودالحق کے مطابق دوران سفر رجسٹریشن بک ہمراہ رکھنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاتھا جس کی وجہ سے قومی شناختی کارڈ کے سائز کا سمارٹ کارڈ متعارف کروایا جارہا ہے۔