سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، رواں ہفتے میں 676 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، رواں ہفتے میں 676 روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: شہر کے صرافہ بازاروں میں سونا سال کی بلند ترین سطح ستاون ہزار پانچ سو پر پہنچ گیا۔ رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 676 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونا مجموعی طور پر چھ سو چھیتر روپے مہنگا ہوا۔ خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا ستاون ہزار پانچ سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا باون ہزار سات سو آٹھ روپے میں فروخت ہوا۔