ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:کارسوار ملزمان کی ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ ، ایک اہلکار شدید زخمی

اسلام آباد:کارسوار ملزمان کی ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ ، ایک اہلکار شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ای الیون میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیاجس کے نتیجے میں کارسوار ملزمان نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار کو دو گولیاں لگی،ڈولفن اہلکار کو ایک گولی پسلی اور دوسری گولی ٹانگ پر لگی۔زخمی اہلکار کو شدید زخمی حالت میں پمز منتقل کر دیا گیا،زخمی اہلکار کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے، شالیمار پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔