سٹی42: سانحہ فیصل چوک کی ساتویں برسی، آئی جی پنجاب نے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک اور وعدہ بھی پورا کر دیا، آئی جی نے 23 شہدا پولیس کے بچوں میں جونیئر کلرک کی تقرری کے لیٹرز تقسیم کیے۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورنےشہدا پولیس کے بچوں سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی جہاں انھوں نے 23شہدا پولیس کے بچوں میں جونیئر کلرک کی تقرری کے لیٹرز تقسیم کیے اورمحکمہ پولیس کا حصہ بننے پر مبارکباد بھی دی۔آئی جی نےکہا پنجاب پولیس میں شہدا کلیم پر بھرتی کا کوئی ایک کیس بھی زیر التوا نہیں رہا، گذشتہ سال 134شہدا کے بچوں کو جونیئر کلرک سمیت مختلف کیڈرز میں بھرتی کیا گیا۔2017ء سے قبل کے 1300 پولیس شہدا میں سے 650 کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر چکے ہیں۔
انہوں نےمزیدکہاشہدا کی مستحق فیملیز کو پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 02 کروڑ روپے اقساط کی صورت میں ادا کیے، جبکہ شہداپولیس کی فیملیز کیلئے پنشن رقم بڑھا کر 35 ہزار روپےکردی ہے۔پولیس فورس کی ویلفیئرکیلئے41نئے پراجیکٹس بھی شروع کیےگئےہیں۔