حسن علی: جہانگیرترین کےاستعفیٰ کےبعد پاکستان استحکام پارٹی (آئی پی پی) کی نئی حکمت عملی سامنےآ گئی۔
ذرائع کے مطابق استحکام پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان پارٹی کی قیادت کریں گے،ذرائع کا کہناہے کہ آئی پی پی نےمسلم لیگ ن کیساتھ سیاسی و حکومتی اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ان کے مطابق آئی پی پی کسی سیاسی جماعت میں ضم نہیں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان پارٹی چیئرمین کے بھی فرائض سر انجام دینگے اور پارٹی کی تنظیم نو کریں گے۔