آزاد اراکین اکثریت دکھائیں تو ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے: شہباز شریف

 آزاد اراکین اکثریت دکھائیں تو ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے: شہباز شریف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں 2018 میں جعلی الیکشنز کے ذریعے ہرایا گیا لیکن ہم نے کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، اب الیکشن کے رزلٹ آچکے ہیں، (ن) لیگ نمبر ون سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی دوسری سیاسی جماعت ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہونا ہے، پارلیمان میں اب سارا عمل ہوگا۔

 ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ لاہور میں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کےبعد الیکشن کمیشن پر بہت الزامات لگائے گئے ہیں، دھاندلی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے الزامات لگائے گئے ہیں، پی ٹی آئی والے اکثریت دکھائیں تو ہم بڑے شوق سے اپوزیشن میں بیٹھیں گے، اگر حکومت نہیں بناسکتے تو دوسری جماعتیں باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گی۔

  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ8 فروری کا مرحلہ طے ہوچکا ہے، عام انتخابات سے پہلے مختلف خدشات پائے جا رہے تھے، انتخابات سے پہلے کہا جارہا تھا کہ موسم کی سختی ہے، امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے،انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا تھا انتخابات اس لئے نہیں ہوسکتے کہ دہشت گردی ہے مگر چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے بعد خدشات دفن ہوگئے۔