سٹی42: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے6 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
قلعہ سیف اللہ شہر سے 20 کلو میٹر دور پہاڑی علاقے سے6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔یہ لاشیں بظاہر کچھ دن پرانی ہیں اور تمام کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ لاشیں شناخت اور ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے