ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں مزید کمی  

Gold price,City42
کیپشن: Gold,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں ظاہر ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر سستاہوکر 1860 ڈالر فی اونس کا ہوگیا،پاکستان میں ایک تولہ سونا 800 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 97 ہزار 600 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 686 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 410 روپے کا ہوگیا ،ادھر ایک تولہ چاندی 30 روپے کمی سے 2130 روپے پر آگئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے امریکی ڈالر بھی اپنی قدر کھو رہا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے۔

 دوسری جانب آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہونے کے بعد 269 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 28 پیسے پر بند ہواتھا۔