(علی ساہی)گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت کا گندم کی فی من امدادی قیمت بڑھانے کا فیصلہ، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے گندم کی فی من امدادی قیمت میں جلد اضافہ کیا جائے گا۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے گندم کی فی من امدادی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے لیے جلد اجلاس طلب کیا جائے گا۔ پنجاب میں اس سال 575 ارب روپے کی لاگت سے گندم کی خریداری کی جائے گی۔ مکمل کوشش ہوگی کہ رمضان پیکج میں لوگوں کو بڑے سے بڑا ریلیف ملے۔