ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 8 کے فائنل کا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟ حیران کن قیمت

پی ایس ایل 8 کے فائنل کا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟ حیران کن قیمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ایس ایل سیزن 8 میں لاہور اور راولپنڈی ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی۔خواتین کے نمائشی میچز سپر ویمن اور ایمیزونز کے درمیان کھیلے جائیں گے، یہ میچز بھی پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔

 لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔پریمیئم ٹکٹ چار ہزار جبکہ فرسٹ کلاس 12 سو سے 25 سو روپے کا ہوگا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہورہا ہے۔

 ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer